آئندہ سال کیلئے امریکی دفاعی بجٹ میں42فیصدکااضافہ،تاریخ پیکج ہوگا

0
7

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے مالی سال 2027 کے لیے دفاعی بجٹ کی مزید تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس میں مجموعی طور پر 42 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ بجٹ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی پیکیج ہوگا، جس کی مالیت 1.5 ٹریلین ڈالر (تقریباً 4 ہزار 181 کھرب 27 ارب روپے) بتائی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اس بڑے دفاعی بجٹ میں بحری جہازوں، جدید جیٹ طیاروں اور’’گولڈن ڈوم‘‘ منصوبے کے لیے مجموعی طور پر 750 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔
پینٹاگون کے مطابق دفاعی اخراجات میں جدید ہتھیاروں اور نئی ٹیکنالوجی پر بھی بھاری سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ ڈرون اور اینٹی ڈرون سسٹمز کے لیے 74 ارب ڈالر جبکہ اسپیس ڈیفنس پروگرامز کے لیے 75 ارب ڈالر سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔
اسی طرح میزائل دفاعی منصوبے ’’گولڈن ڈوم‘‘ کے لیے 18 ارب ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ امریکا،میکسیکو سرحد کی سکیورٹی کے لیے 2.3 ارب ڈالر کا فنڈ بھی شامل کیا گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق یہ بجٹ ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی بڑی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply