
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے چینی صدر اور وزیراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری پر پاکستان کو فخر ہے۔شہباز شریف نے چینی قیادت کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی جانب سے امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی سفیر نے خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔















