پی ایس ایل 11:کراچی کنگزکوشکست ،پشاورزلمی کی ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن برقرار

0
4

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل)کےگیارہویں ایڈیشن میں پشاورزلمی نےکراچی کنگزکو7وکٹوں سےشکست دیکرایونٹ میں اپنی پہلی پوزیشن برقراررکھی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔جواب میں پشاورزلمی نے 183 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
کراچی کی جانب سے جیسن روئے نے شاندار 85 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اعظم خان نے 35 رنز اسکور کیے۔
پشاور زلمی کے نوجوان فاسٹ بولر علی رضا نے آخری اوور میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی اور مجموعی طور پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ دیگر بولرز میں محمد باسط، افتخار احمد، سفیان مقیم اور ایرون ہارڈی نے ایک، ایک وکٹ لی۔
18 سالہ علی رضا پی ایس ایل کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین بولر بن گئے ہیں اور وہ ایونٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے ساتویں کھلاڑی بھی ہیں۔
زلمی کی جانب سے کوشال مینڈس 80 اور فرحان یوسف 58 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔اس فتح کے ساتھ پشاور زلمی نے ایونٹ میں اپنی آٹھویں کامیابی حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔ ٹیم 9 میچز میں 17 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا تھا۔
دوسری جانب کراچی کنگز 8 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ پشاور زلمی پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

Leave a reply