ٹرمپ کے خصوصی نمائندے کی فیفاورلڈکپ میں ایران کی جگہ اٹلی کوشامل کرنےکی تجویز

0
6

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے پاولو زیمپولی نے فیفا اور امریکی صدر کو تجویزدی ہے کہ فٹبال ورلڈ کپ میں ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کیا جائے۔
رپورٹس کے مطابق یہ تجویز اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا اور اٹلی کی قیادت کے درمیان بعض سفارتی معاملات پر تناؤ دیکھا جا رہا ہے، جس میں ایران سے متعلق پالیسی بھی شامل ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ منصوبہ امریکا اور اٹلی کی وزیراعظم کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
دوسری جانب ایرانی فٹبال ٹیم پہلے ہی امریکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے اور شرکت پر آمادگی ظاہر کر چکی ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ایران کی ٹیم کو ورلڈ کپ میں خوش آمدید کہا جائے گا۔

Leave a reply