او جی ڈی سی ایل کا بڑا قدم، اٹک کے جنڈ-1 کنویں سے گیس کی پیداوار بحال

0
5

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے اٹک میں واقع جنڈ-1 کنویں سے گیس کی پیداوار دوبارہ شروع کر دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ کنواں یومیہ تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ مکعب فٹ گیس پیدا کر رہا ہے۔ اسے 2019 میں دکھنی گیس پروسیسنگ پلانٹ کے ذریعے پیداوار میں شامل کیا گیا تھا، تاہم زیرِ زمین پیچیدہ صورتحال اور زہریلی گیس کے مسائل کے باعث تکنیکی خرابی پیدا ہونے پر اس کی پیداوار معطل ہو گئی تھی۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق ماہرین کی ٹیم نے تفصیلی رسک اینالیسز کے بعد کنویں کی بحالی کا منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا۔ آپریشن کے دوران زیرِ زمین آلات کو محفوظ طریقے سے نکالا گیا اور کنویں کی ساخت کو بحال کیا گیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ طویل مدتی تحفظ کے لیے کنویں میں خصوصی اینٹی کوریژن ٹیوبنگ بھی نصب کی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق جنڈ-1 کنویں کی بحالی سے ملک میں مقامی گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

Leave a reply