فاسٹ بولرنسیم شاہ انجری کاشکار

قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ پی ایس ایل 11 کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے انہیں چوٹ لگی، جس کے باعث وہ صرف دو اوورز کروا سکے اور بعد ازاں میدان چھوڑنا پڑا۔
ٹیم انتظامیہ کے مطابق نسیم شاہ کے گھٹنے کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور ان کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کے لیے این او سی واپس لے لیا گیا ہے، جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ کے باقی میچز میں شرکت نہیں کریں گے، جبکہ ناہید رانا بھی اسکواڈ سے واپس جا چکے ہیں۔















