ایرانی وزیرخارجہ کاپاکستانی قیادت سےرابطہ علاقائی صورتحال اورجنگ بندی امور پرتبادلہ خیال

0
8

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کر کے موجودہ علاقائی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے الگ الگ گفتگو کی۔
بات چیت کے دوران خطے میں جاری کشیدگی، ممکنہ پیش رفت اور جنگ بندی کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Leave a reply