آبنائےہرمزمیں ایران نےمزیدبارودی سرنگیں بچھادیں، امریکی نیوز ویب سائٹ

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق ایک امریکی عہدیدار اور باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز میں مزید بارودی سرنگیں نصب کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس پیش رفت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ٹروتھ سوشل پر امریکی بحریہ کو ہدایت دی کہ بارودی سرنگیں بچھانے میں ملوث کسی بھی ایرانی کشتی کو فوری طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی موجودگی عالمی توانائی کی ترسیل اور تیل کی فراہمی کے بحران کو مزید سنگین بنا سکتی ہے۔















