مزدوروں کی انتھک محنت اور لگن دنیا کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، صداقت مجید

0
6

سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی پنجاب میاں صداقت مجید نےکہاکہ مزدوروں کی انتھک محنت اور لگن دنیا کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔
انہوں نے یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی انتھک محنت اور لگن دنیا کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، جبکہ ملک کی معیشت کا پہیہ بھی انہی کی کاوشوں سے چلتا ہے۔
میاں صداقت مجید کا کہنا تھا کہ امن کمیٹی پنجاب ہمیشہ مزدوروں کے حقوق، وقار اور فلاح و بہبود کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 1972 میں پہلی جامع لیبر پالیسی متعارف کرائی گئی، جبکہ 1973 کے آئین میں بھی مزدوروں کے حقوق کا واضح تحفظ موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی بہتری اور حقوق کے تحفظ کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں تاکہ ایک مضبوط اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

Leave a reply