اختلاف رائے کے باوجودامریکاسے مضبوط اور پائیدار تعلقات قائم رہ سکتے ہیں،جرمن چانسلر

0
6

فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا جرمنی کی ترجیح ہے، اور اختلافات کے باوجود شراکت داری جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایران سے متعلق پالیسی پر اختلافات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اختلافات دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔
جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے کے باوجود مضبوط اور پائیدار تعلقات قائم رکھے جا سکتے ہیں، اور دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ بھی برقرار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک مضبوط شراکت داری میں اختلافات کو برداشت کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے، اور یہی اصول دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم بناتا ہے۔

Leave a reply