ملک میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا

0
5

محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب کیلئے شدید موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ 11 سے 13 مئی کے دوران مختلف اضلاع میں خطرناک موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں “سپر سیل” بننے کا امکان ہے، جس کے باعث موسم انتہائی شدت اختیار کر سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، نارووال، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی پیش آ سکتے ہیں، جبکہ تیز ہوائیں کمزور انفراسٹرکچر کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے جبکہ شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Leave a reply