
وزیراعظم کےسیاسی مشیررانا ثنا اللہ مولانا فضل الرحمان نے ہم سے کبھی کسی عہدے کا تقاضا نہیں کیا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے کبھی گورنر شپ یا کسی عہدے کا مطالبہ نہیں کیا۔
ان کے مطابق خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف مولانا کا تعاون حاصل کرنا چاہیے۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں پیغامات اور سیاسی بیانیے بنانے کے باعث بند کی گئیں، جبکہ پی ٹی آئی کو بارہا ٹرولنگ سے روکنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔















