سعودی عرب میں حج سیزن کیلئے سول ڈیفنس کے 27عارضی مراکز فعال

0
4

سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے رواں سال حج سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عارضی مراکز کو فعال کر دیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حج سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی مملکت کے مختلف سرکاری ادارے عازمینِ حج کی خدمت اور سکیورٹی انتظامات میں مصروف ہو جاتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ دونوں مقدس شہروں کے درمیان راستوں پر بھی خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں تاکہ عازمین کو بروقت سہولیات اور امداد فراہم کی جا سکے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے مطابق حج سیزن کے دوران عازمین کی سلامتی کیلئے مختلف مقامات پر 27 سیزنل مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں اعلیٰ تربیت یافتہ عملہ 24 گھنٹے خدمات انجام دے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان مراکز کا مرکزی کنٹرول روم سے براہِ راست رابطہ ہوگا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
واضح رہے کہ حج کے ایام میں شہری دفاع کے اضافی یونٹس منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں بھی تعینات کیے جائیں گے تاکہ امدادی کارروائیوں میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

Leave a reply