بچوں کی شناختی رجسٹریشن کیلئےنادرانے نئی پالیسی نافذکردی

0
5

نادرا نے بچوں کے ب فارم سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے تحت بچوں کی الگ شناختی رجسٹریشن کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے نئے قواعد متعارف کرائے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق نئی پالیسی میں بچوں کی عمر کے لحاظ سے مختلف رجسٹریشن کیٹیگریز اور تجدید کے مراحل مقرر کیے گئے ہیں تاکہ شناختی ریکارڈ کو بہتر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق ب فارم کے اجرا اور تجدید کیلئے درکار دستاویزات کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ والدین کی سہولت کیلئے آن لائن درخواست دینے کا آپشن بھی فراہم کیا گیا ہے۔
نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شہری اب گھر بیٹھے بچوں کی رجسٹریشن اور ب فارم سے متعلق مختلف خدمات حاصل کر سکیں گے، جس سے درخواست کے عمل کو آسان اور تیز بنانے میں مدد ملے گی۔
حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد بچوں کے شناختی ریکارڈ کو محفوظ، منظم اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانا ہے۔

Leave a reply