پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات 22 مئی سے 2 اگست تک کرنے کی تجویز زیر غور

0
6

پنجاب کے وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ صوبے میں شدید گرمی کے پیش نظر سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات 22 مئی سے 2 اگست تک دینے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق موسم کی شدت اور طلبہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف آپشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کو محفوظ انداز میں جاری رکھا جا سکے۔
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ تعطیلات سے متعلق حتمی فیصلہ متعلقہ اداروں سے مشاورت اور موسمی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات کے شیڈول سے متعلق باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

Leave a reply