اسمارٹ لاک ڈاؤن کیخلاف تاجروں نے حکومت کو آخری وارننگ دیدی

0
5

لاہور میں تاجر برادری نے پنجاب حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کے خلاف شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تاجر اتحاد کے رہنما کاشف چوہدری کی قیادت میں مختلف تاجر تنظیموں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم نہ کیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
تاجر رہنماؤں کے مطابق منگل اور بدھ کو مارکیٹوں میں احتجاج کیا جائے گا، جبکہ جمعہ تک فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں آئندہ کے لائحہ عمل اور ممکنہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
کاشف چوہدری نے کہا کہ مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کے فیصلے سے کاروبار شدید متاثر ہوا ہے، خاص طور پر عید سے قبل تاجروں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیرا فورس کے ذریعے تاجروں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور حکومت کو فوری طور پر کاروباری سرگرمیوں پر عائد پابندیاں ختم کرنی چاہئیں۔
پریس کانفرنس میں شریک دیگر تاجر رہنماؤں نے بھی مطالبہ کیا کہ کاروبار بحال کیا جائے تاکہ معاشی نقصان مزید نہ بڑھے۔

Leave a reply