حج آپریشن جاری، 65 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

0
4

حج آپریشن جاری:پاکستان سےسرکاری حج اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 65 ہزار 657 عازمین سعودی عرب پہنچ گئے
سعودی عرب میں حج 2026 کیلئے پاکستانی عازمین کی آمد کا سلسلہ خوش اسلوبی سے جاری ہے۔
11 مئی 2026 تک سرکاری حج اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 65 ہزار 657 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جو سرکاری حج کوٹے کا تقریباً 55 فیصد بنتا ہے۔
حکام کے مطابق عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامات مکمل کیے گئے ہیں جبکہ پروازوں کا سلسلہ بھی معمول کے مطابق جاری ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی عازمین کو بھی مرحلہ وار مقررہ شیڈول کے تحت سعودی عرب روانہ کیا جا رہا ہے تاکہ حج آپریشن کو منظم انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

Leave a reply