ایران پر حملے کے 72 روز بعد تہران سے کراچی کیلئے فضائی آپریشن بحال

0
5

ایران پر حملے کے 72 دن بعد تہران اور کراچی کے درمیان مسافر پروازوں کا سلسلہ دوبارہ بحال ہو گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تابان ائیر نے روسی طیارے کے ذریعے کراچی کیلئے دو طرفہ پرواز آپریٹ کی۔
رپورٹس کے مطابق پرواز ٹی بی این 7211 مسافروں کو لے کر تہران سے کراچی پہنچی، جبکہ بعد ازاں ایئر بس اے 320 طیارہ پرواز ٹی بی این 7212 کے ذریعے مسافروں کو لے کر دوبارہ تہران روانہ ہو گیا۔
فضائی آپریشن کی بحالی کو دونوں ممالک کے درمیان سفری سرگرمیوں کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply