آٹزم کے باوجود 10سالہ بچے نے4ماہ میں قرآن حفظ کر کے مثال قائم کر دی

0
4

ملائیشیا کے 10 سالہ آٹسٹک بچے احمد زیاد نے صرف چار ماہ کے مختصر عرصے میں مکمل قرآن پاک حفظ کر کے سب کو حیران کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق احمد زیاد کی یہ غیر معمولی کامیابی توقعات کے برعکس سامنے آئی، کیونکہ آٹزم کے باوجود انہوں نے غیر معمولی ذہنی صلاحیت اور لگن کا مظاہرہ کیا۔
بچے کے اہل خانہ اور اساتذہ کا کہنا ہے کہ احمد زیاد نے مسلسل محنت، توجہ اور شوق کے ساتھ حفظ قرآن مکمل کیا، جس پر خاندان اور مقامی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر بھی احمد زیاد کی کامیابی کو خوب سراہا جا رہا ہے اور صارفین اسے عزم، ہمت اور محنت کی شاندار مثال قرار دے رہے ہیں۔

Leave a reply