پنجاب حکومت کا گرمیوں کی تعطیلات کے دوران سمر کیمپ کی اجازت دینے کا فیصلہ

0
4

پنجاب حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے اسکولوں میں سمر کیمپس لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق سمر کیمپس گرمیوں کی تعطیلات کے آغاز کے پہلے ہفتے سے شروع کیے جا سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سمر کیمپس ایک ماہ تک محدود اوقات میں جاری رہیں گے تاکہ طلبہ کا نصاب بروقت مکمل کروایا جا سکے۔

حکام کے مطابق نجی اسکولوں کی درخواست پر سمر کیمپس کی اجازت دی جا رہی ہے، جبکہ یہ کیمپس صبح 7:30 بجے سے 9:30 بجے تک جاری رہیں گے۔

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باوجود تعلیمی نقصان سے بچنے اور طلبہ کی پڑھائی کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a reply