آئینی ترمیم اور بجٹ پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں،بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی، اور پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر نہ آئینی ترمیم اور نہ ہی بجٹ پاس کیا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلز پارٹی کی 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں راجہ پرویز اشرف، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور نوید قمر شامل ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم میں صوبوں کے حقوق کے لیے کردار ادا کیا، اور آئندہ بھی اصولی موقف برقرار رکھا جائے گا۔
انہوں نے خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے اچھے تعلقات ہیں، جبکہ ایران سمیت خطے کے ممالک کے ساتھ بھی آزادانہ تعلقات رکھے جا رہے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت معاشی مشکلات اور مہنگائی کا سامنا ہے، تاہم حکومت کے بعض ریلیف اقدامات کو سراہا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی، جنگ اور خطے کی کشیدگی جیسے چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور موجودہ حالات میں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














