آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال امریکی ناکہ بندی کا نتیجہ ہے،عباس عراقچی

عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی، بلکہ موجودہ صورتحال امریکا کی جانب سے مسلط کردہ ناکہ بندی کا نتیجہ ہے۔
نئی دہلی میں برکس وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز اس وقت تمام تجارتی جہازوں کیلئے کھلی ہے، تاہم جہازوں کو ایرانی بحری افواج کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مطابق خطے میں کشیدگی کی اصل وجہ امریکا کی جانب سے عائد کی گئی غیر قانونی پابندیاں ہیں۔
عباس عراقچی نے امید ظاہر کی کہ یہ صورتحال جلد بہتر ہو گی اور آبنائے ہرمز میں موجود رکاوٹیں ختم ہو جائیں گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
راکھی ساونت نے امت مسلمہ کے دل جیت لئے
فروری 20, 2025 -
موزمبیق:متنازعہ انتخابات کیخلاف مظاہرے،21افرادہلاک
دسمبر 25, 2024 -
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پر عدم اعتماد کا اظہار
اگست 17, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














