اسٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن سے متعلق بڑا فیصلہ

0
4

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن حکومت کی جانب سے ایک بار پھر واپس بھیج دیے گئے ہیں۔

انہوں نے ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیزائن میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی اور حتمی منظوری کے بعد نئے نوٹ پرنٹ کیے جائیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ مارکیٹ میں جاری کیے جائیں گے، جبکہ اسٹیٹ بینک اس عمل کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مشکوک مالی لین دین کی نشاندہی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کرتا ہے اور اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔

معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اگر برقرار رہی تو اس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ سکتے ہیں اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ موجود ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں بیرونی قرضوں میں اضافہ نہیں ہوا، جبکہ رواں سال معاشی ترقی کی شرح 3.7 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔

Leave a reply