ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوگئیں

0
6

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.47 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 14.52 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جبکہ صرف 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

ہفتہ وار بنیادوں پر ٹماٹر کی قیمت میں 22 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جبکہ پیاز، گندم کا آٹا، کیلے، دودھ، چینی، آلو اور دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

دوسری جانب چکن کی قیمت میں 6.34 فیصد اور انڈوں کی قیمت میں 3.83 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ایل پی جی بھی معمولی سستی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سالانہ بنیادوں پر گندم کے آٹے کی قیمت میں 57 فیصد سے زائد اضافہ ہوا جبکہ پیٹرول 64 فیصد اور ڈیزل 61 فیصد تک مہنگا ہوا ہے۔

Leave a reply