حج 2026، سعودی حکومت کا لاکھوں عازمین کی خدمت کیلئے ہزاروں بسیں دینے کا فیصلہ

مکہ مکرمہ میں حج 2026 کے دوران عازمین کی سہولت کیلئے سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے 33 ہزار سے زائد بسوں اور 5 ہزار ٹیکسیوں کی دستیابی کا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام حج سیزن کے دوران عازمین کی آمد و رفت کو بہتر اور منظم بنانے کیلئے آپریشنل اور ریگولیٹری منصوبے کا حصہ ہے۔
صالح الجاسر نے بتایا کہ عازمین کی مملکت آمد سے واپسی تک تمام مراحل کیلئے جامع ٹرانسپورٹ پلان پر عمل کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق مکہ مکرمہ میں رہائشی مقامات سے مسجد الحرام تک عازمین کی آمد و رفت کیلئے 3 ہزار بسیں مختص کی گئی ہیں، جبکہ مشاعر مقدسہ میں شٹل سروس کیلئے 5 ہزار بسیں فراہم کی گئی ہیں۔
ایامِ تشریق کے دوران منیٰ سے مسجد الحرام تک سفر کیلئے 2060 بسیں مختص کی گئی ہیں، جبکہ مشاعر مقدسہ میٹرو سروس ہر گھنٹے میں 72 ہزار مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی اےسی کی سربراہی،سنی اتحادکونسل ڈٹ گئی
جولائی 8, 2024 -
مری گلاس ٹرین روٹ پر کون کون سے سیاحتی مقامات آئیں گے؟
فروری 18, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














