نیپالی کوہ پیمانے 32ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا

0
4

نیپال سے تعلق رکھنے والے معروف کوہ پیما شیرپا کامی ریٹا نے ایک بار پھر دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔ 56 سالہ کوہ پیما نے 32ویں مرتبہ ایورسٹ کی چوٹی تک رسائی حاصل کر کے اپنا ہی سابقہ عالمی ریکارڈ بہتر بنا لیا۔

نیپالی حکام کے مطابق کامی ریٹا 17 مئی کی صبح کوہ پیماؤں کے ایک گروپ کے ہمراہ 8 ہزار 849 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچے۔ ان کی اس کامیابی پر نیپال کے محکمہ سیاحت نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ایک غیر معمولی سنگِ میل قرار دیا۔

کامی ریٹا نے پہلی مرتبہ 1994 میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا، جس کے بعد وہ تقریباً ہر سال اس مہم کا حصہ بنتے رہے۔ تاہم 2014، 2015 اور 2020 میں مختلف وجوہات کی بنا پر چوٹی کو کوہ پیمائی کیلئے بند کیے جانے کے باعث وہ اس مہم میں شریک نہ ہو سکے۔

اسی مہم کے دوران 52 سالہ شیرپا خاتون لکھاپا نے بھی 11ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک 8 ہزار سے زائد افراد دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کر چکے ہیں، جبکہ غیر شیرپا کوہ پیماؤں میں برطانیہ کے کینٹن کول سب سے زیادہ 19 بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

Leave a reply