انمول عرف پنکی کی پیشی پر پولیس کی غفلت بے نقاب، تحقیقاتی رپورٹ تیار

0
5

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی کے دوران ایس او پیز کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ کی جانب سے کی جانے والی انکوائری میں عدالت پیشی کے موقع پر بعض پولیس افسران اور اہلکاروں کی غفلت سامنے آئی ہے۔

تحقیقات کے دوران ایس ایس پی سمیت 15 پولیس افسران اور اہلکاروں کے بیانات قلمبند کیے گئے، جبکہ رپورٹ میں بعض اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش بھی شامل کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی، تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف ممکنہ کارروائی سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

Leave a reply