غیر ملکی جوڑے نے 130 سالہ قرض میں جکڑے خاندان کو آزاد کرا کر انسانیت کی مثال قائم کر دی

قصور میں انسانیت کی ایک غیر معمولی مثال سامنے آئی ہے، جہاں ایک غیر ملکی جوڑے نے ایک غریب خاندان کو نسلوں سے جاری قرض اور جبری مشقت سے نجات دلا دی۔
رپورٹس کے مطابق یہ خاندان تقریباً 130 سال سے ایک اینٹوں کے بھٹے کے قرض کے بوجھ تلے زندگی گزار رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ خاندان کے بزرگ نے کئی دہائیاں قبل بھٹہ مالک سے قرض لیا تھا، جس کے بعد آنے والی نسلیں مسلسل بغیر اجرت کے مشقت کرنے پر مجبور رہیں۔
ذرائع کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ یہ قرض کم ہونے کے بجائے بڑھتا ہی چلا گیا، اور خاندان سخت حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور رہا۔
حال ہی میں پاکستان آنے والے ایک مغربی جوڑے نے جب اس خاندان کی حالت دیکھی تو انہوں نے مکمل قرض ادا کر کے انہیں جبری مشقت سے آزادی دلوا دی۔
آزادی ملنے کے بعد جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، جب خاندان کی ایک خاتون نے خوشی اور تشکر کے جذبات کے ساتھ غیر ملکی شخص کو گلے لگا لیا۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں صارفین اسے انسانیت، ہمدردی اور محبت کی ایک روشن مثال قرار دے رہے ہیں۔ کئی افراد نے اس بات پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ مقامی سطح پر اس خاندان کی مدد نہ ہو سکی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
طلال چوہدری کو گرین سگنل دیدیا
مارچ 15, 2024 -
واٹس ایپ میں گروپ چیٹس کیلئے نیا فیچر متعارف
جولائی 1, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














