امریکامیں مسجدپرحملہ،کیئر اسٹارمر نے تشدد کی سخت مخالفت کردی

0
3

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے امریکا کے شہر سان ڈیاگو میں مسجد پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے پر متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانوی مسلمان اس واقعے سے فطری طور پر تشویش میں مبتلا ہوں گے، اور اس نوعیت کے واقعات مذہبی مقامات پر سیکیورٹی خدشات کو مزید بڑھا دیتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تشدد اور نفرت پر مبنی رویے اچانک پیدا نہیں ہوتے بلکہ اسلام مخالف جذبات اور تقسیم کو معمول بنانے سے ایسے واقعات جنم لیتے ہیں، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

Leave a reply