عیدالاضحیٰ پر بجلی کا بریک تھرو لیسکو نے اعلان کر دیا

0
3

لاہور کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ لیسکو نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کے مطابق عید کے دوران لیسکو ریجن میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور شدید گرمی کے باوجود صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کے خاتمے، بجلی چوری کی روک تھام اور نئے کنکشنز کی بروقت فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق خراب یا اوور لوڈنگ سے جلنے والے ٹرانسفارمرز کو فوری طور پر تبدیل کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں عوام کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی، جبکہ شکایات کے فوری ازالے کے لیے فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


Leave a reply