اسلام آباد ایک بار پھر بند، شہراقتدارمیں سیکیورٹی اقدامات سخت

اسلام آباد میں ایک بار پھر سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر شہر کے متعدد داخلی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے مختلف اہم مقامات پر ناکہ بندی کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے اور ممکنہ ہنگامہ آرائی کے خدشے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
پولیس کی بھاری نفری مختلف پوائنٹس پر تعینات کر دی گئی ہے جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑا جا رہا ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور صورتحال بہتر ہونے تک احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














