ٹرمپ نے ایران پر حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا تھا،مریکی میڈیا کا دعویٰ

0
8

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ حملے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن کو معطل کرنے سے قبل کسی بھی فوجی کارروائی کی باقاعدہ منظوری نہیں دی گئی تھی۔
امریکی ویب سائٹ Axios کے مطابق اس دوران مختلف فوجی آپشنز پر مشاورت جاری رہی، تاہم حتمی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے حوالے سے عسکری اور سفارتی دونوں پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا تھا۔ اس سلسلے میں مختلف سطحوں پر مشاورت کا عمل جاری رہا۔
ایران کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں یہ معاملہ حساس نوعیت اختیار کر گیا تھا، تاہم فوری طور پر کسی کارروائی کی منظوری نہیں دی گئی۔

Leave a reply