کاہنہ ٹیوشن سینٹرسانحہ14بچےجاں بحق،متعددزخمی

0
7

کاہنہ ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچے جاں بحق جبکہ معتددزخمی ہوگئے۔
لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آنے والے افسوسناک ٹیوشن سینٹر سانحے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 14 ہوگئی، جبکہ ایک ٹیچر سمیت 5 افراد زخمی ہیں۔ زخمی بچیوں نے حادثے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جس گھر میں ٹیوشن سینٹر قائم تھا وہاں تعمیراتی کام جاری تھا۔زخمی بچیوں کے مطابق گھر میں لینٹر ڈالا جا رہا تھا اور اسی روز تعمیراتی کام شروع ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی چھت پر مٹی ڈالی گئی، پوری چھت اچانک نیچے آگری اور تمام بچے ملبے تلے دب گئے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سانحے کی تحقیقات کے لیے پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ ذمہ داروں کے تعین کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
کاہنہ سانحے سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کو ابتدائی رپورٹ بھی پیش کر دی گئی ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ابتدائی رپورٹ میں مالک مکان کی مبینہ غفلت اور عمارت کی خستہ حالی کو حادثے کی بنیادی وجوہات قرار دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحے پر اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے، جس میں تحقیقات کی پیش رفت، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور متاثرہ خاندانوں کی امداد سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

Leave a reply