برطانوی ریڈیو اسٹیشن کی غلطی ، شاہ چارلس سوم کی وفات کا جھوٹا اعلان نشر

برطانیہ کے معروف ریڈیو اسٹیشن “ریڈیو کیرولائن” نے تکنیکی خرابی کے باعث غلطی سے شاہ چارلس سوم کی وفات کا اعلان نشر ہونے پر باضابطہ معذرت کر لی ہے۔
ریڈیو انتظامیہ کے مطابق کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے نتیجے میں بادشاہ کی وفات سے متعلق ہنگامی نشریاتی نظام خودکار طور پر فعال ہو گیا، جس کے باعث غلط اعلان آن ایئر نشر ہو گیا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ اس تکنیکی مسئلے کے بعد ریڈیو اسٹیشن کو کچھ وقت کے لیے خاموش بھی رہنا پڑا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ریڈیو کیرولائن نے وضاحت کی کہ منگل کی دوپہر مشرقی ایسکس کے شہر مالڈن میں واقع مرکزی اسٹوڈیو میں سسٹم کی خرابی پیش آئی، جس کے باعث یہ غلط نشریات ہوا میں چلی گئیں۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب شاہ چارلس اور ملکہ کیملا شمالی آئرلینڈ کے دورے پر موجود تھے، جہاں انہوں نے ایک مقامی آئرش فوک میوزک گروپ کی پرفارمنس میں بھی شرکت کی۔
طوفانی بارشوں کاخدشہ،این ڈی ایم اےکاالرٹ جاری
جولائی 21, 2026پنجاب میں 96 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہونے کا انکشاف
جولائی 21, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جلاؤگھیراؤکے4مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور
نومبر 8, 2024 -
ٹوئٹر بندش کیس: عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر لیا
اپریل 1, 2024 -
190ملین پاؤنڈکیس میں اہم پیشرفت
اگست 29, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














