
بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر، اسٹائلسٹ اور فیشن آئیکون آمنہ انعام نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم جون سے 7 جون تک مصر میں منعقد ہونے والے فیشن ویک میں شرکت کریں گی۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصر فیشن ویک کے بعد پاکستان میں بھی فیشن ویک منعقد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لاہور میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے ساتھ ایک خصوصی فیشن شو بھی منعقد کریں گی۔
آمنہ انعام نے کہا کہ پاکستان بے پناہ تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی حسن سے مالا مال ملک ہے، اور اگر نوجوان محنت اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں تو وہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف این جی اوز کے ساتھ بھی کام کر رہی ہیں اور سندس فاؤنڈیشن کا دورہ بھی کر چکی ہیں، جہاں تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے فلاحی سرگرمیوں کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اپنے بین الاقوامی فیشن سفر اور کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں London, Paris, Milan, Dubai اور New York Fashion Weeks میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا، جہاں ان کے ڈیزائنز کو بے حد سراہا گیا۔ نیویارک فیشن ویک میں انہیں “Best Performance Award” سے بھی نوازا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے ڈیزائنز کو پاکستانی سفارت خانے سمیت مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پذیرائی ملی ہے، جبکہ معروف شخصیات جیسے عمران عباس، Guru Randhawa اور Harnaaz Sandhu بھی ان کے ملبوسات زیب تن کر چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فیشن صرف خوبصورتی نہیں بلکہ ثقافت، شناخت اور معاشرتی شعور کے اظہار کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔
پریس کانفرنس میں لاہور پریس کلب کی نائب صدر مدیحہ الماس، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، محسن جعفر، عاطف انصاری اور عاکب انصاری سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بھارتی پنجابی اداکار جسوندرسنگھ بھلاانتقال کرگئے
اگست 22, 2025 -
سی ایس ایس امتحان 2023 کے حتمی نتائج کا اعلان
مئی 6, 2024 -
حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کامعاملہ:سپیکرقومی اسمبلی کااہم بیان
جنوری 11, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














