چیف جسٹس کے بیان کے بعد ڈیجیٹل احتجاج کی نئی لہر

0
2

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے نوجوانوں سے متعلق مبینہ متنازع ریمارکس کے بعد ایک نئی سوشل میڈیا تحریک نے جنم لے لیا ہے، جسے “کاکروچ جنتا پارٹی” کا نام دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس نے ایک عدالتی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے بعض بے روزگار نوجوانوں کو “کاکروچ” سے تشبیہ دی تھی، تاہم بعد میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اشارہ تمام نوجوانوں کی طرف نہیں تھا۔

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، جہاں بے روزگاری، مہنگائی اور سیاسی تقسیم سے پریشان نوجوانوں نے اس ریمارکس کو توہین آمیز قرار دیا۔

اسی ردعمل کے طور پر 30 سالہ نوجوان ابھیجیت دیپکے نے طنزیہ انداز میں “کاکروچ جنتا پارٹی” کے نام سے ایک آن لائن مہم شروع کی، جسے سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس تحریک کے انسٹاگرام فالوورز چند ہی دنوں میں 11 ملین سے تجاوز کر گئے، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹ کے فالوورز 8.8 ملین بتائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق اس تحریک کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ کو بھارت میں عارضی طور پر “Withheld” بھی کر دیا گیا ہے۔

تحریک کے بانی ابھیجیت دیپکے نے بی بی سی (مراٹھی) سے گفتگو میں کہا کہ ایک ایسا شخص جو آئین کا محافظ سمجھا جاتا ہے، اس کی جانب سے نوجوانوں کو “کاکروچ” کہنا اظہارِ رائے کی آزادی کے اصولوں کے خلاف ہے۔

Leave a reply