ایرانی سپریم لیڈر نے افزودہ یورینیم ملک سے باہر منتقل کرنے کی تجویز مسترد کر دی

تہران میں ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے افزودہ یورینیم ملک سے باہر منتقل کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ایرانی قیادت کا مؤقف ہے کہ یورینیم کے ذخائر کو بیرون ملک منتقل کرنا ایران کو ممکنہ حملوں اور بیرونی دباؤ کے مقابلے میں کمزور بنا سکتا ہے۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ ایرانی اسٹیبلشمنٹ کے اندر وسیع مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد کیا گیا ہے اور اسے قومی سلامتی اور دفاعی حکمت عملی کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے اس مؤقف کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں اور مذاکراتی عمل پر اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکراتی شرائط میں یہ بھی شامل تھا کہ ایران اپنے افزودہ یورینیم کے ذخائر بیرون ملک منتقل کرے، تاہم تہران کے موجودہ مؤقف کے بعد مذاکرات کے مستقبل پر سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔
چیف جسٹس کے بیان کے بعد ڈیجیٹل احتجاج کی نئی لہر
مئی 21, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














