ہم چاہتے ہیں ایران کے ساتھ معاہدہ ہو جائے، امریکی وزیر خارجہ

0
6

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدے کے لیے ایران کو فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہوگا، اور امید ظاہر کی ہے کہ تہران کے ساتھ جلد کوئی سمجھوتہ طے پا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

مارکو روبیو کے مطابق اگر ایران مثبت فیصلہ کرتا ہے تو مذاکراتی عمل میں اہم پیش رفت ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی خواہش ہے کہ ایران کے ساتھ ایک معاہدہ طے پا جائے اور اسی مقصد کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

Leave a reply