کسی بھی خاتون کو ہراساں کرنے والا قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتا،مریم نواز

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی خاتون کو ہراساں کرنے والا قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے بیان میں کہا کہ خواتین کو دھمکیاں دینے اور ان کا استحصال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مریم نواز شریف نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی اور انہیں ہرگز نہیں بخشا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے خواتین کا استحصال کرنا ناقابل برداشت ہے اور قانون سب کے لیے برابر ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














