جنگ مسلط ہوئی توپچھلےسال کی طرح حشرکریں گے،وزیردفاع کی بھارت کو دھمکی

0
102

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو خبردار کیا ہےکہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے۔
نیویارک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے اپنے اقتدارکے دوام کیلئے افغان پالیسی اپنائی تھی، ہمارا اس پالیسی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس افغان پالیسی نے ہمارے راستے میں کانٹے بچھائےجو ہم اپنی آنکھوں سے چن رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان اور عالمی سطح پر درپیش تمام مسائل کو وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں اجاگرکیا، شہباز شریف نے بھارت کو خبردار کیا کہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے۔

Leave a reply