ایران آمریکا مذاکرات،قطر نے بھی مذاکراتی ٹیم تهران بھیج دی

0
111

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق قطر نے ایک مذاکراتی ٹیم تہران روانہ کر دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیم امریکی مشاورت کے بعد بھیجی گئی ہے تاکہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں سہولت کاری فراہم کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق قطری ٹیم کا مقصد دونوں فریقین کے درمیان اعتماد سازی اور ممکنہ معاہدے کی طرف پیش رفت میں مدد کرنا ہے۔

رائٹرز کے مطابق قطر اس عمل میں ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے حتمی ڈیل تک پہنچنے کی کوششوں میں معاونت کر رہا ہے، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت حساس مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

Leave a reply