حج 2026، انتظامیہ کی عازمین کو رمی جمرات سمیت تمام عبادات مقررہ وقت پر ادا کرنے کی ہدایت

0
5

حج انتظامیہ نے عازمینِ حج کو ہدایت کی ہے کہ رمی جمرات سمیت دیگر تمام مناسک کی ادائیگی مقررہ اوقات اور طے شدہ ترتیب کے مطابق سختی سے انجام دیں۔

انتظامیہ کے مطابق عبادات کے منظم انعقاد کے لیے باقاعدہ شیڈول جاری کیا گیا ہے، جس پر عمل کرنا حجاج کی حفاظت اور سہولت کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت اور ترتیب کی پابندی سے نہ صرف رش کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا جا سکے گا بلکہ عازمین کے لیے بہتر اور محفوظ ماحول بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

حجاج سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عمل کریں تاکہ مناسک حج منظم اور بہتر انداز میں ادا کیے جا سکیں۔

Leave a reply