
وفاقی بجٹ 2026-27 کی پیشی میں تاخیر کا امکان پیدا ہو گیا ہے، جبکہ 5 جون کو بجٹ پیش کیے جانے کی تجویز زیر غور نہیں رہی۔
ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا 3 جون کو طے شدہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ پر تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا، تاہم اسے 8، 10 یا 12 جون کو پیش کیے جانے کے امکانات زیر غور ہیں۔
قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان زیادہ ہے، تاہم حتمی تاریخ کا اعلان متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی نئی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














