پاکستان ، سعودی عرب میں بندرگاہوں اور موٹرویز کی ترقی کے معاہدے طے پاگئے

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے متعدد اہم معاہدوں پر اتفاق ہوا ہے، جن پر دستخط سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے اجلاس میں کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی اور جوائنٹ بزنس کونسل کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اجلاس کی صدارت سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز اور چیئرمین پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل فواد مختار نے کی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بندرگاہوں اور موٹرویز کی تعمیر و ترقی سے متعلق معاہدے طے پا گئے ہیں، جن میں کراچی-حیدرآباد موٹروے منصوبہ بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان رئیل اسٹیٹ اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت شہزادہ منصور بن محمد السعود نے کی۔
ذرائع کے مطابق سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے توانائی، پیٹرولیم، ٹرانسمیشن لائنز اور اسمارٹ میٹرنگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں حکومتی و بزنس سطح پر متعدد ملاقاتیں بھی ہوئیں، جن میں مستقبل کے مشترکہ منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ ایس آئی ایف سی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل اسد الرحمن نے سعودی وفد کا شکریہ ادا کیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
گرمی کا زور ٹوٹنے لگا، محکمہ موسمیات کی موسم سرد ہونےکی پیشگوئی
اکتوبر 21, 2025 -
برطانیہ: 21 اکتوبر سے مختلف مقامات پر شدید برفباری کی پیشگوئی
اکتوبر 18, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














