
حکومت نے پٹرولیم صارفین کو جزوی ریلیف فراہم کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ ایک ہفتے تک مؤثر رہےگا۔
اعلان کے تحت پٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو سابقہ قیمت کے مقابلے میں 4 روپے کم ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور اسے 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کی تھی، جس کے بعد پٹرول 381 روپے 78 پیسے اور ڈیزل 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا تھا۔















