پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،100 انڈیکس میں 1712 پوائنٹس کا بڑا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1712 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 170,666 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک ہی روز میں دو اہم حدیں عبور کر لیں، جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 168,953 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق مثبت معاشی توقعات، سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور بجٹ سے متعلق امید افزا رجحانات مارکیٹ میں تیزی کی اہم وجوہات ہیں۔















