
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جانب سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کے خلاف دائر ہتکِ عزت کیس کی سماعت لاہور کے ڈیفیمیشن ٹریبونل میں ہوئی۔
سماعت ڈیفیمیشن ٹریبونل لاہور کے جج امان اللہ کھوکھر نے کی، جس میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔
دورانِ سماعت عظمیٰ بخاری نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا اور اپنے مؤقف سے عدالت کو آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے پنجاب ڈیفیمیشن ایکٹ 2024 کے تحت معین قریشی کے خلاف 8 کروڑ 40 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
عدالت میں کیس کی مزید کارروائی قانون کے مطابق آئندہ سماعت پر جاری رکھی جائے گی۔















