حکومت کا فوجداری قوانین کو جدید تقاضوں اور نئی ٹیکنالوجی کے مطابق ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ

0
10

فوجداری قوانین میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے مطابق سی آر پی سی کے 55 قوانین میں ترامیم کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان کے فوجداری قوانین کو جدید تقاضوں اور نئی ٹیکنالوجی کے مطابق ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر قانون کا کہنا ہے کہ پرانے قوانین غیر مؤثر نہیں ہوتے، تاہم وقت کے ساتھ نئے قوانین اور اصلاحات ناگزیر ہو جاتی ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں قانونی نظام میں بھی تبدیلیاں ضروری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 1971ء اور 1991ء کے بعد اب تک اس نوعیت کی بڑی قانونی اصلاحات نہیں کی گئیں، اور اب ایک طویل عرصے بعد بڑے پیمانے پر ترامیم کی جا رہی ہیں۔

ان کے مطابق سی آر پی سی سے متعلق 55 قوانین میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں، جن پر فوری فیصلہ نہیں کیا جا رہا بلکہ گزشتہ تین سال سے اس پر کام جاری ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ ان ترامیم پر تفصیلی غور و خوض کے لیے پارلیمانی عمل میں کم از کم چار دن درکار ہوں گے تاکہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ایک جامع قانون بنایا جا سکے۔

Leave a reply