آبنائے ہرمز کی بندش سے خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

0
12

امریکا کی جانب سے ایران پر تازہ حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے جبکہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سرمایہ کاروں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور توانائی کی ترسیل سے متعلق خدشات کے باعث تیل کی خریداری میں اضافہ کیا، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں اوپر چلی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 2.30 ڈالر یا 2.47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 95.40 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

Leave a reply