موٹر وے ایم ون پر افسوسناک حادثہ، سابق سینیٹر تاج آفریدی زندگی کی بازی ہار گئے

0
8

موٹر وے ایم ون پر پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق ہوگئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب تاج آفریدی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں سابق سینیٹر کے ڈرائیور کو بھی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق تاج آفریدی اسلام آباد سے پشاور جا رہے تھے۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر حادثہ گاڑی میں فنی خرابی (مکینیکل فالٹ) کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a reply